ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان
ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پر مطلع ابرآلو اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہے گا۔تاہم سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی پرفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔اس کے علاوہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

شہر قائد کراچی کی بات کریں تو وہاں نمی کا تناسب 58 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔پشاور میں نمی کا تناسب 62 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔گذشتہ روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا تاہم مٹھی، تھر پارکر ،میر کھانی، دروش میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسکردو 0 اور راولاکوٹ میں 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات /علاقائی


loading...