تیز گام ایکسپریس آتشزدگی ، جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو معاوضے کا اعلان لیکن رقم کہاں سے آنے کا امکان ہے ؟ جانئے

تیز گام ایکسپریس آتشزدگی ، جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو معاوضے کا اعلان ...
تیز گام ایکسپریس آتشزدگی ، جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو معاوضے کا اعلان لیکن رقم کہاں سے آنے کا امکان ہے ؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام میں سلینڈر پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی جس میں 65 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنو ں زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے تاہم حکومت نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز کے سینئر صحافی امین حفیظ نے بتایا کہ ماضی میں جب کبھی ٹرین کو حادثات پیش آتے تھے تو ریلوے اپنی طرف سے کبھی پچاس ہزار دے دیتا یعنی جتنی نوعیت کا بندہ زخمی ہوتا اسے اتنی نوعیت کے پیسے دیئے جاتے لیکن سابق وزیر ریلوے نے ایک انشورنس کروائی ، جو مسافر ٹرین میں سوار ہو گا اگر دوران سفر زخمی ہو جاتاہے تو اسے باقاعدہ معاوضہ دیا جائے گا اور اگر کوئی جاں بحق ہوتاہے تو اسے بھی معاوضہ دیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ خواجہ سعدرفیق کے دورمیں پاکستان ریلویز اور پوسٹل لائف انشورنس کے درمیان ریلوے ہیڈ کواٹرز میں ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت دوران سفر ٹرین مسافر کی موت کی صورت میں آٹھ لاکھ روپے ، اور زخمی ہونے پر تین سے پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا ، اس کے تحت صرف مسافروں کو ہی نہیں بلکہ ٹرین میں سوار ریلوے ملازمین بھی شامل تھے ۔انشورنس کی رقم کی ادائیگی 45 دن میں کی جائے گی ۔

سعد رفیق کے دور میں ہونے والے اس معاہدے کے نافذ العمل ہونے سے متعلق مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں کہ متاثرین کو معاوضہ اسی تحت ادا کیا جائے گا یا کوئی اور طریقہ کار اختیار کیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -