فضل الرحمان کا مطالبہ پہلے ایک تھا، اب 6 ہوگئے ہیں،وفاقی وزیرداخلہ

فضل الرحمان کا مطالبہ پہلے ایک تھا، اب 6 ہوگئے ہیں،وفاقی وزیرداخلہ
فضل الرحمان کا مطالبہ پہلے ایک تھا، اب 6 ہوگئے ہیں،وفاقی وزیرداخلہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا مطالبہ پہلے ایک تھا، اب 6 ہوگئے ہیں، مارچ کریں لیکن عدالتوں کے فیصلے کا احترام کریں

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا مطالبہ پہلے ایک تھا، اب 6 ہوگئے ہیں،وزیراعظم نے کہا آزادی مارچ پر عدالتوں کے2فیصلے ہیں، آزادی مارچ کی مخالفت نہیں کروں گا،حکومت نے قافلے کو ٹریفک پلان،بجلی اور پانی فراہم کیا،فضل الرحمان مارچ کریں لیکن عدالتوں کے فیصلے کا احترام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی،کمیٹی میں پی ٹی آئی کورکمیٹی کے ارکان شامل تھے،مذاکراتی کمیٹی اوراپوزیشن میں ایک دن میں2اجلاس ہوئے،کمیٹی میں صرف دھرنے کی جگہ پر بات کی گئی،مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن میں5نکات پر اتفاق رائے ہوا،حکومت نے فیصلہ کیا تھا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو نہیں روکیں گے۔

مزید : قومی