ٹرین حادثہ، شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

ٹرین حادثہ، شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
ٹرین حادثہ، شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے تیزگام ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”تیزگام ٹرین میں آگ لگنے کے تکلیف دہ واقعہ کی خبر سنی۔ میرا دل ان تمام لوگوں کیلئے رو رہا ہے جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحت یابی عطاءفرمائے۔ اس حادثے کے ذمہ داروں کیخلاف بغیر نرمی برتے کارروائی ہونی چاہئے۔“

واضح رہے کہ تیز گام ایکسپریس کراچی سے پنڈی جارہی تھی جس میں ٹرین میں تبلیغی اجتماع پر جانے والے افراد سوار تھے، لیاقت پور کے قریب ٹرین میں ناشتہ بناتے ہوئے سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے مسافروں کے سامان میں موجود گھی، تیل وغیرہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر دوسری اور تیسری بوگی تک جا پہنچی جہاں موجود سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گئے۔

آتشزدگی واقعہ میں مسافر چلتی ٹرین سے کود گئے ،واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد65 ہو گئی جبکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، جاں بحق اور زخمیوں کو رحیم یار خان کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا،ہسپتال میں سہولیات ناکافی ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -کھیل -