”شیخ رشید مستعفیٰ ہوں اس لیے نہیں کہ وہ براہ راست ذمہ دار ہیں بلکہ ۔۔“ تیز گام آتشزدگی پر عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے مطالبہ کر دیا

”شیخ رشید مستعفیٰ ہوں اس لیے نہیں کہ وہ براہ راست ذمہ دار ہیں بلکہ ۔۔“ تیز ...
”شیخ رشید مستعفیٰ ہوں اس لیے نہیں کہ وہ براہ راست ذمہ دار ہیں بلکہ ۔۔“ تیز گام آتشزدگی پر عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے مطالبہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تیز گام ایکسپریس میں سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی ہوئی جس کے نتیجے میں 65 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں تاہم عینی شاہدین کا کہناہے کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے بعد شیخ رشید نے ہنگامی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر عائد کی اور ریلوے کو بری الزمہ قرار دیا جس پر فخر عالم میدان میں آئے اور وفاقی وزیر پر برس پڑے تاہم اب وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیاز ی نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ کر دیاہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” اب وقت ہے کہ شیخ رشید استعفیٰ دیں ، اس لیے نہیں کہ وہ براہ راست ذمہ دار ہیں بلکہ جونیئر سٹا ف کیخلاف کارروائی سے مسائل حل نہیں ہوتے ،چاہے یہ منصفانہ ہو یا غیر منصفانہ ،ا نہیں مستعفی ہو جانا چاہیے ۔“

شیخ رشید نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کر دیاہے جبکہ وزیراعظم عمران خا ن نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم بھی جاری کر دیاہے ۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ڈبے میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے جبکہ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ مسافر سلینڈر پر ناشتہ تیار کر رہے تھے کہ وہ اس دوران پھٹ گیا ۔

مزید :

قومی -