ٹرین کی بوگی کی بکنگ لیکن دراصل وہ شخص خود اب کس حال میں ہے؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

ٹرین کی بوگی کی بکنگ لیکن دراصل وہ شخص خود اب کس حال میں ہے؟ ایسا انکشاف کہ آپ ...
ٹرین کی بوگی کی بکنگ لیکن دراصل وہ شخص خود اب کس حال میں ہے؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ صبح 6بجے تیز گام میں تبلیغی جماعت کے امیر حسین نے 2بوگیاں بک کرائی ،تاہم ٹرین حادثے میں امیرحسین محفوظ رہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج صبح 6بجے تیز گام میں تبلیغی جماعت کے امیر حسین نے 2بوگیاں بک کرائی ،تیز گام میں مہراب پور،حیدرآباد اور نواب شاہ سے مسافرسوارہوئے،تیز گام میں 2گیس سلنڈرز پھٹنے کی وجہ سے آگ لگی،وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرین حادثے میں امیرحسین محفوظ رہے ۔

ریسکیو کنٹرول حکام کے مطابق تیزگام ایکسپریس آتشزدگی میں 65افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے،12زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان اور 2 کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا،ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد دونوں ٹریک کلیئرکر دئیے گئے ، ٹرین ٹریفک معمول کے مطابق شروع کردی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور