میکس ویل نے کرکٹ سے اچانک ’وقفہ‘ لے لیا، پاکستان کیخلاف بھی نہ کھیلنے کا امکان مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

میکس ویل نے کرکٹ سے اچانک ’وقفہ‘ لے لیا، پاکستان کیخلاف بھی نہ کھیلنے کا ...
میکس ویل نے کرکٹ سے اچانک ’وقفہ‘ لے لیا، پاکستان کیخلاف بھی نہ کھیلنے کا امکان مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف آسٹریلوی بلے باز گلین میکس ویل نے ذہنی تناﺅ اور نفسیاتی مسائل کے سبب اچانک کرکٹ سے بریک لے لی ہے اور وہ سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے بھی اچانک دستبردار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلین میکس ویل کی جگہ ڈارسی شارٹ کو آسٹریلوی ٹی 20 سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے دوران بھی گلین میکس ویل کے ایکشن میں نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

گلین میکسویل کی جانب سے حیران کن فیصلہ سامنے آنے پر ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ بعض اوقات کھلاڑی اپنے بہت بڑے ذہنی مسائل بھی چھپاتے رہتے ہیں، ماہر نفسیات کو میکس ویل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کہا ہے، ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

مزید :

کھیل -