ینگ ڈاکٹرز ہڑتال کے باعث نوازشریف کی ڈیوٹی نہیں کر رہے،سربراہ میڈیکل بورڈ

ینگ ڈاکٹرز ہڑتال کے باعث نوازشریف کی ڈیوٹی نہیں کر رہے،سربراہ میڈیکل بورڈ
ینگ ڈاکٹرز ہڑتال کے باعث نوازشریف کی ڈیوٹی نہیں کر رہے،سربراہ میڈیکل بورڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سروسز ہسپتال میں نواز شریف کے معالج پروفیسر محمود ایاز نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ہڑتال کے باعث دوسرے دن بھی نوازشریف کی ڈیوٹی نہیں کر رہے ہیں،نواز شریف بظاہر ٹھیک ہیں،پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاو¿ کے باعث اندرونی طور پر بہت ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے علاج پر مامور میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایازنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ہڑتال کے باعث دوسرے دن بھی نوازشریف کی ڈیوٹی نہیں کر رہے ہیں،نواز شریف بظاہر ٹھیک ہیں،پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاو¿ کے باعث اندرونی طور پر بہت ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن تھیٹر تیار کیا گیا ہے،آپریشن تھیٹر اور عملے کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے،پچھلے دنوں نواز شریف کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے مزیددوائیں اورانجکشن نہیں دے سکتے،پلیٹ لیٹس بڑھانے کی دوائی دل پر پریشر ڈالتی ہے،کوئی بھی دوائی بڑھانے سے گردے پر اثر پڑتا ہے ،ادویات دینے سے یوریا کے ریٹین بھی بڑھ جاتا ہے ،یوریا کے ریٹین گردوں کو متاثر کر رہا ہے۔

مزید :

قومی -