ٹرین حادثہ، شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے

ٹرین حادثہ، شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے
ٹرین حادثہ، شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تیز گام ایکسپریس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”رحیم یار خان میں ہونے والے اندوہناک حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔۔۔ آمین“


واضح رہے کہ تیز گام ایکسپریس کراچی سے پنڈی جارہی تھی جس میں ٹرین میں تبلیغی اجتماع پر جانے والے افراد سوار تھے، لیاقت پور کے قریب ٹرین میں ناشتہ بناتے ہوئے سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے مسافروں کے سامان میں موجود گھی، تیل وغیرہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر دوسری اور تیسری بوگی تک جا پہنچی جہاں موجود سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گئے۔
آتشزدگی واقعہ میں مسافر چلتی ٹرین سے کود گئے ،واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد65 ہو گئی جبکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، جاں بحق اور زخمیوں کو رحیم یار خان کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا،ہسپتال میں سہولیات ناکافی ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -کھیل -