نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیراہے،چیئرمین نیب

نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیراہے،چیئرمین نیب
نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیراہے،چیئرمین نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کےلئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیراہے ،گزشتہ 23 ماہ میں بدعنوانی کے 600ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائرکیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب سکھرکا دورہ کیا ہے،انہوں نے نیب سکھر کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکھر بیوروکا نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ہے، نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیراہے ،گزشتہ 23 ماہ میں بدعنوانی کے 600ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائرکیے ہیں،قوم کے لوٹے گئے 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں،میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانااورکرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیج ہے۔

مزید :

قومی -