مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں 5 غیررجسٹرڈ گاڑیاں پکڑی گئیں، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں 5 غیررجسٹرڈ گاڑیاں پکڑی گئیں، وفاقی ...
مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں 5 غیررجسٹرڈ گاڑیاں پکڑی گئیں، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں 5 غیررجسٹرڈ گاڑیاں پکڑی گئیں جو بلوچستان کے لوگوں کی تھیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ نے کہا ہے کہ ماضی میں اسلام آباد پر کئی باریلغار ہوا تھا،قاضی حسین احمدکے احتجاج میں جانی نقصان ہواتھا،2016میں خیبر پختونخوا والوں کو اسلام آباد نہ آنے دیا گیا،اعجازشا ہ نے کہا کہ اے پی سی میں حکومت کےخلاف احتجاج کافیصلہ ہواتھا،فضل الرحمان کا مطالبہ پہلے ایک تھا،اب6ہوگئے،پہلی بار وزیراعظم نے قدم اٹھایا،وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ پر پالیسی بیان دیا،وزیراعظم نے کہا میں آزادی مارچ کی مخالفت نہیں کروں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ لاہور والوں نے مولانا کے مارچ سے 5 گاڑیاں پکڑیں،پکڑی گئی غیر رجسٹرڈ5 گاڑیاں بلوچستان کے لوگوں کی تھیں ،انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مولانا کے کندھے میں بندوق رکھ کر چلانا چاہتے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -