دبئی میں 24 واں گلوبل ویلیج شروع

دبئی میں 24 واں گلوبل ویلیج شروع
دبئی میں 24 واں گلوبل ویلیج شروع

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی شہر سے 40 کلو میٹر دور شیخ محمد بن زاید روڈ پر 29 اکتوبر 2019ءسے گلوبل ویلیج شروع ہوگیا۔ 29 اکتوبر 2019 سے شروع ہونے والا یہ عالمی میلہ 4 اپریل 2020ءتک 159 دن جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے سات ملین لوگ آنے کی توقع ہے۔

گلوبل ویلیج کے سی ای او مسٹر بدر انواہی نے 28اکتوبر کو گلوبل ویلیج میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال 6ملین لوگوں نے گلوبل ویلیج وزٹ کیا تھا جبکہ اس بار سات ملین وزٹرز کے آنے کی توقع ہے۔ بدر انواہی نے بتایا کہ یہ 24 واں گلوبل ویلیج ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ عوام الناس نے دبئی کے اس گلوبل ویلیج کو کس قدر پذیرائی بخشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال گلوبل ویلیج کے وزٹرز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، اگلے سال گلوبل ویلیج کی سلور جوبلی ہے لہٰذا ہم اسے ابھی سے مزید بہتر اور دلکش بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

گلوبل ویلیج میں دنیا کے 78ممالک حصہ لیں گے جبکہ پوری دنیا کے 200 سے زائد ممالک کے لوگ اسے وزٹ کریں گے۔ گلوبل ویلیج میں یو اے ای، سعودی عرب، پاکستان، انڈیا، یورپ، امریکا، بوسنیا، تھائی لینڈ، بحرین، کویت، لبنان، فلسطین، اردن، افغانستان، شام، جاپان، فلپائن، ویتنام، چین، افریقہ، مصر، مراکش، ترکی، ایران، یمن، کوریا اور آذربائی جان کے علاوہ بہت سے ممالک کے پویلین موجود ہوں گے جہاں سے لوگ اپنی پسند کی خریداری کرسکیں گے۔ ہر ملک کے کھانوں کے لئے ہوٹل اور ریسٹورنٹ موجود ہیں جہاں سے مختلف النوع کھانے کھائے جاسکتے ہیں۔

گلوبل ویلیج میں رنگارنگ تقریبات ہوں گی جبکہ 40ہزار سے زائد مختلف شوز پیش کئے جائیں گے۔ لائیو میوزک اور کارنیوال لوگوں کا دل لبھائیں گے۔ کھانوں کے 170 سے زائد آﺅٹ لیٹس دستیاب ہوں گے۔ گلوبل ویلیج میں لوگوں کی آمدورفت کے لئے ٹرانسپورٹ اور وسیع پارکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ ہسپتال، ایمرجنسی کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گے۔ لوگوں کی سیفٹی اور حفاظت کا بھی جامع نظام مرتب کیا گیا ہے غرضیکہ 24 ویں گلوبلویلیج کی صورت میں وزٹرز کو زیادہ سے زیادہ محفوظ کیا جائے گا تاکہ یہ ایونٹ ان کی زندگی کا ایک یادگار ایونٹ بن جائے۔

مزید :

عرب دنیا -