چودھری شوگر ملز کیس ،ہائیکورٹ کا نیب کو گواہ عبداللہ ناصر لوتھا کا بیان پیش کرنے کی ہدایت

چودھری شوگر ملز کیس ،ہائیکورٹ کا نیب کو گواہ عبداللہ ناصر لوتھا کا بیان پیش ...
چودھری شوگر ملز کیس ،ہائیکورٹ کا نیب کو گواہ عبداللہ ناصر لوتھا کا بیان پیش کرنے کی ہدایت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر نیب کے وکیل کو گواہ عبداللہ ناصر لوتھا کا بیان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے،جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کررہا ہے ۔نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ دبئی سے رقم اپنے اکاﺅنٹ میں منتقل کرنے کیلئے شیئرز منتقل کا راستہ لیاگیا ،ایک سال کیلئے شیئرز ناصر لوتھا کے نام پر منتقل کئے گئے ۔

سردار نعیم نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ابھی آپ کہہ رہے تھے شیئرز دینا لینا کوئی غیرقانونی نہیں؟تفتیشی افسر نے کہا کہ جوشیئرز ناصر لوتھا کو منتقل کئے وہ دوبارہ حسین نواز کے نام پر منتقل کئے گئے،شیئرز کی منتقلی کی رقم ناصر لوتھا کو ادا نہیں کی گئی ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ان شیئرز کی منتقلی کے بارے میں دوران تفتیش کوئی ریکارڈ میہا نہیں کیا گیا،سارامعاملہ رقم پاکستان میں منتقل کرنے کیلئے کیا گیا ۔عدالت نے کہا کہ یہاں کیس مریم نواز کی ضمانت کا سنا جا رہا ہے نوازشریف کا نہیں،عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم کی شیئرز ہولڈنگ اور رقم کا تعلق آپ کو واضح کرنا ہوگا۔

وکیل نیب نے کہا کہ شیئرز کی منتقلی کا کوئی معاہدہ نہیں ،مریم کے بینک ریکارڈ کے مطابق 70 ملین کی رقم نجی بینک اکاﺅنٹ منتقل ہوئی ،ریکارڈ میں تمام اکاﺅنٹ نمبر اور تاریخیں بھی بتائی گئیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے باقی لوگوں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے،تفتیشی کا باقی غیرملکی افراد کے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا کہ ناصر لوتھا کا بیان کہاں ہے ؟،ناصر لوتھا کا بیان وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ نہیں ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ناصر لوتھا کا بیان اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو ریکارڈکرایاتھا ، ناصر لوتھا کا بیان پیش کریں۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ناصر لوتھا کا بیان احتساب عدالت کے منتظم جج کو بھجوایا جا چکا ہے ،عدالت نے نیب کے وکیل کو ہدایت کی کہ گواہ عبداللہ ناصر لوتھا کا بیان پیش کریں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -