نواز شریف کےمسوڑوں سے خون اپنی غلطی کے باعث نکلا، رپورٹ

نواز شریف کےمسوڑوں سے خون اپنی غلطی کے باعث نکلا، رپورٹ
نواز شریف کےمسوڑوں سے خون اپنی غلطی کے باعث نکلا، رپورٹ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کے دانتوں سے خون نکلنے کی ابتدائی رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصو ل ہوگئی ہے،رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی اپنی غلطی کے باعث مسوڑوں سے خون نکلا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق نوازشریف کے دانتوں سے خون نکلنے کی ابتدائی رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصو ل ہوگئی ہے، نوازشریف کی اپنی غلطی کے باعث مسوڑوں سے خون نکلا، نوازشریف دانت صاف کرنے کیلئے الیکٹرک برش استعمال کرتے ہیں،دانت صاف کرتے وقت کمزوری کے باعث ہاتھ پھسلنے سے برش مسوڑوں سے لگا ،برش لگنے کے باعث ہی نواز شریف کے مسوڑوں سے خون نکلا،الیکٹرک برش کے باعث ہی دانتوں سے فلنگ نکلی تھی،نوازشریف نے میڈیکل بورڈ کے سامنے بھی اس بات کو تسلیم کرلیا ہے۔

مزید :

قومی -