ٹرین حادثے کی انکوائری تک وزیرریلوے کومعطل کیاجائے،بلاول بھٹو

ٹرین حادثے کی انکوائری تک وزیرریلوے کومعطل کیاجائے،بلاول بھٹو
ٹرین حادثے کی انکوائری تک وزیرریلوے کومعطل کیاجائے،بلاول بھٹو

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ تیزگام پراظہارافسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم الیکشن سے پہلے کیاگیاوعدہ نبھائیں،ٹرین حادثے کی انکوائری تک وزیرریلوے کومعطل کیاجائے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ سانحہ تیزگام پراظہارافسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا،بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیرریلوے اپنی کوتاہی کا ذمہ دار مسافروں کو نہ ٹھہرائیں،شیخ رشید کے دوروزارت میں سب سے زیادہ حادثات ہوئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن سے پہلے کیاگیاوعدہ نبھائیں،انکوائری تک وزیرریلوے کومعطل کیاجائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد