نوازشریف کابلڈپریشر اور شوگر لیول پھر سے بڑھ گیا

نوازشریف کابلڈپریشر اور شوگر لیول پھر سے بڑھ گیا
نوازشریف کابلڈپریشر اور شوگر لیول پھر سے بڑھ گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کابلڈپریشر اور شوگر لیول پھر سے بڑھ گیا،میڈیکل بورڈ کی تمام تر کوششوں کے باوجود شوگرلیول نارمل نہ ہوا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پروفیسر ثاقب شفیع اور پروفیسر زبیر اکرم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کیا،نوازشریف کابلڈپریشر اور شوگر لیول پھر سے بڑھ گیا،میڈیکل بورڈ کی تمام تر کوششوں کے باوجود شوگرلیول نارمل نہ ہوا،آج ناشتے سے پہلے نوازشریف کا بلڈشوگر لیول200 سے زائد آیا،نوازشریف کا شوگر لیول نارمل ہونے کے بعد ہی پیٹ سکین ہوگا۔

ڈاکٹرز نے شوگر اور بلڈپریشرکو معمول پر رکھنے کیلئے ادویات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کابون میرو خود سے پلیٹ لیٹس بنا رہا ہے ،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد35 ہزار برقراررکھنے کافیصلہ کیاہے،نوازشریف کی نئی ای سی جی رپورٹ میں دل کی حالت بہترہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -