اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی مولانا فضل الرحمان کیلئے بڑی خوشخبری، اہم ساتھی کی رہائی کا حکم

اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی مولانا فضل الرحمان کیلئے بڑی خوشخبری، اہم ساتھی ...
اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی مولانا فضل الرحمان کیلئے بڑی خوشخبری، اہم ساتھی کی رہائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ، ڈی سی مانسہرہ نے اشتعال انگیز تقریر پر مفتی کفایت اللہ کو گرفتارکیا تھا،عدالت نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔