شان مسعود پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

شان مسعود پر جرمانہ عائد کر دیا گیا
شان مسعود پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساﺅدرن پنجاب ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راﺅنڈ میں ناردرن میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے کے باعث میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

شان مسعود کو میچ کے دوران وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ دیا گیا جس پر ناراضگی کا اظہار کر کے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جس پر فیلڈ امپائرز عبدالمقیت اور فاروق علی خان یہ معاملہ تھرڈ امپائر کے پاس لے گئے۔ شان مسعود نے الزام قبول کر لیا جس کے باعث مزید سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی اور میچ ریفری کامران چوہدری نے جرمانے کی سزا کی توثیق کر دی۔

مزید :

کھیل -