”نوازشریف کیلئے آپریشن تھیٹر تیار کیا گیا ہے اور۔۔“میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایازنے حیران کن بات بتا دی

”نوازشریف کیلئے آپریشن تھیٹر تیار کیا گیا ہے اور۔۔“میڈیکل بورڈ کے سربراہ ...
”نوازشریف کیلئے آپریشن تھیٹر تیار کیا گیا ہے اور۔۔“میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایازنے حیران کن بات بتا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم کیلئے آپریشن تھیٹر تیار کیا گیاہے اور عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کیلئے کہا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن تھیٹر تیار کیا گیا ہے جس کے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔ڈاکٹر محمود نے مزید بتایا کہ پچھلے دنوں نواز شریف کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا، پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے مزید دوائیں اور انجیکشن نہیں دے سکتے، پلیٹ لیٹس بڑھانے کی دوائی دل پر پریشر ڈالتی ہے اور کوئی بھی دوائی بڑھانے سے گردے پر اثر پڑتا ہے جب کہ ادویات دینے سے یوریا کیریٹین بھی بڑھ جاتا ہے جو گردوں کو متاثر کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعدا د 39 ہزار پر پہنچ گئی ہے اور اب انہیں سٹیرائیڈز دیئے جارہے ہیں ، خون بہنے کے خطرات اب کم ہیں ، پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کیلئے ادویات دینے سے زندگی کو خطرہ ہو گا ۔

مزید :

قومی -