کرپشن میں ہر صوبے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،چیئر مین نیب

کرپشن میں ہر صوبے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،چیئر مین نیب
کرپشن میں ہر صوبے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،چیئر مین نیب

  



سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن میں ہر صوبے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،جہاں وسائل نہیں تھے وہاں وسائل پیدا کرکے ملک کو لوٹا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن میں ہر صوبے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،جہاں وسائل نہیں تھے وہاں وسائل پیدا کرکے ملک کو لوٹا گیا،بچے تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں ان کے لیے ویکسین نہیں ہے، ورکرزبورڈویلفیئرکے فلیٹ تیارہیں وہ کھنڈرات بن رہے ہیں،کرپشن نہ ہوتی تو ہمارے ہاتھ میں کشکول نہ ہوتی، آج ہم100ارب ڈالرز کے مقروض ہیں،کرپشن کرنے پرکیا نیب نہیں پوچھے گی کہ پیسہ کہاں سے آیا؟

انہوں نے کہا کہ نیب نے انتقامی کارروائی نہیں کی ،ریاست کو کرپشن سے نقصان پہنچا ،کرپشن ختم کرنے کے لیے بڑی سرجری کی ضرورت ہے،نیب کی کارروائیاں جاری رہیں گی،سیاسی انتقام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ریاست پاکستان نے تاقیامت رہنا ہے، حکومت اور ریاست میں فرق ہے،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں

مزید : قومی