بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضامند ہو گیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضامند ہو گیا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضامند ہو گیا

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارت کیخلاف کلکتہ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے متعلق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی درخواست قبول کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب صدر سارو گنگولی کے زیر انتظام بی سی سی آئی نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ کپتان ویرات کوہلی بھی ایسا ہی چاہتے ہیں جبکہ معاہدے میں بھی ایسا ہی کہا گیا ہے البتہ بی سی بی نے کھلاڑیوں کے تحفظات اور ٹیم انتظامیہ کی اجازت ملنے تک اپنا فیصلہ روک رکھا تھا لیکن اب رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ کیلئے یہ ایک خاص لمحہ ہے اور نو منتخب انتظامیہ سمیت اپیکس کونسل کی بھی یہی ترجیح ہے کہ بھارتی کرکٹ کو آگے بڑھایا جائے۔ بطور صدر اور سابق کپتان ہونے کی حیثیت سے کرکٹ ہی ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے اور ہم ٹیسٹ کرکٹ کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کیلئے ہر کوشش بروئے کار لائیں گے۔

مزید :

کھیل -