بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا، شکیب الحسن پر پابندی کے بعد قیادت کسے سونپی گئی ہے؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا، ...
بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا، شکیب الحسن پر پابندی کے بعد قیادت کسے سونپی گئی ہے؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مومن الحق کو سونپی گئی ہے جبکہ محمود اللہ ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے شکیب الحسن پر دو سالہ پابندی کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کیلئے نئے کپتانوں کا اعلان کیاگیا ہے۔ شکیب الحسن نے بکی کے رابطہ کرنے پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا جس کی تصدیق ہونے کے بعد ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
بنگلہ دیش کے ٹی 20 سکواڈ کی قیادت محمود اللہ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سومیا سرکار، محمد نعیم، عفیف حسین، مصدق حسین، انعام الاسلام، مشفیق الرحیم، عرفات سنی، الامین حسین، مستفیض الرحمان، شیف الاسلام، ابو حیدر رونی، محمد متھن اور تیج الاسلام شامل ہیں۔
ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت مومن الحق کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شادمان اسلام، امرالقیص، سیف حسن، لٹن داس، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، محمد متھن، مصدق حسین، مہدی حسن میراج، تیج الاسلام، نعیم حسن، مستفیض الرحمان، الامین حسین اور عبادت حسین شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -