مولانا فضل الرحمان کی نوازشریف سے ٹیلیفون پر گفتگو، رابطہ کس نے کروایا؟ نام سامنے آ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے بات کروائی ،دونوں رہنماﺅں نے آج کا جلسہ ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔
نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف اور جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،صدرن لیگ شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے بات کروائی ،دونوں رہنماﺅں نے آج کا جلسہ ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔
شہبازشریف نے جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ٹی چوک اسلام آباد میں آج جلسہ نہیں ہوگا،اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ کل ہو گا،شہباز شریف نے کہا کہ ٹرین حادثے کے باعث آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کے باعث ہر پاکستانی غمگین ہے ۔