آزادی مارچ کا جلسہ،اپوزیشن جماعتوں میں دراڑ پڑ گئی

آزادی مارچ کا جلسہ،اپوزیشن جماعتوں میں دراڑ پڑ گئی
آزادی مارچ کا جلسہ،اپوزیشن جماعتوں میں دراڑ پڑ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی نے ٹی چوک میں آج ہونے والا آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کرنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا، پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ جلسہ ملتوی کرنے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا،جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ (ن) لیگ کو نہیں رہبر کمیٹی یا مولانا فضل الرحمان کو کرنا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی چینل جی این این کے مطابق اپوزیشن جماعتیں کل اسلام آباد میں ہونے والاجلسہ ملتوی ہونے پر دوحصوں میں تقسیم ہو گئی ہے ، ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کل اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ، انہوںنے کہ اپوزیشن کے متفقہ فیصلے سے سانحہ تیز گام ایکسپریس کے باعث جلسہ منسوخ کیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ یکطرفہ ہے جس کا اعلان مریم اورنگزیب نے کیا ہے،جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان یا رہبر کمیٹی کو کرنا چاہیے تھا،رابطہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی قیادت سے ایسی کوئی بات نہیں ہے۔، رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ جلسہ ملتوی کیوں کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے قافلے اسلام آباد کیلئے نکل چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -