”آسٹریلیا کیخلاف جیت کیلئے ہم یہ کام کریں گے“ وہاب ریاض نے دبنگ اعلان کر دیا

”آسٹریلیا کیخلاف جیت کیلئے ہم یہ کام کریں گے“ وہاب ریاض نے دبنگ اعلان کر دیا
”آسٹریلیا کیخلاف جیت کیلئے ہم یہ کام کریں گے“ وہاب ریاض نے دبنگ اعلان کر دیا

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کا کڑا امتحان ہو گا مگر جارحانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ٹی 20سیریز میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

سڈنی میں ایک انٹرویو میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف کامیابی مہمان کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کا ذریعہ بنے گی، فاسٹ باﺅلنگ میں بھی نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں سمیت اچھے باﺅلرز شامل ہیں اور ہم سب مل کر فتوحات کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس کی رہنمائی حاصل ہونا بڑی خوش آئند بات ہے، دونوں کی سوچ بڑی مثبت اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

مزید : کھیل