پی ایس ایل کے ڈرافٹ کی پہلی ’پک‘ کیلئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ایس ایل کے ڈرافٹ کی پہلی ’پک‘ کیلئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟ دلچسپ ...
پی ایس ایل کے ڈرافٹ کی پہلی ’پک‘ کیلئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ڈرافٹ کی پہلی پک کیلئے روایتی مگر منفرد انداز اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیم کی پہلی پک ہوا کرتی تھی لیکن گزشتہ سیزن میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئندہ طریقہ کار تبدیل کیا جائے گا۔پی ایس ایل سیزن فائیو کے ڈرافٹ کی تقریب منفرد انداز میں گریٹر اقبال پارک یا قذافی سٹیڈیم میں ہو گی۔

پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ سپر لیگ کے پانچویں سیزن کیلئے سٹریٹ کرکٹ کی طرح ”پگم پگائی“ یا زمین پر نمبر لکھ کر بیٹ سے باریاں نکالنے والا طریقہ کار اپنایا جا سکتا ہے۔

پی ایس ایل ذرائع کے مطابق ڈرافٹ میں پہلی پک کا فیصلہ تین نومبر کو ہو گا جبکہ باقی 17 پکس ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہوں گی۔پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرکٹ کا انداز اپنانے کا مقصد پی ایس ایل کو روایت کے ساتھ جوڑنا ہے۔

مزید :

کھیل -