ریلوے کے سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے ،شیخ رشید

ریلوے کے سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے ،شیخ رشید
ریلوے کے سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے ،شیخ رشید

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بوگی میں ناشتہ بناتے ہوئے سانحہ پیش آیا جس پر پوری قوم غمزدہ ہے ، اس ملک میں لوگ زخمی کو نہیں اٹھاتے بلکہ فوٹیج بناتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ریلوے کے سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے ۔

بہاولپور میں ٹرین حادثے کی زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سانحہ تیز گام ایکسپریس میں 74 مسافر جاں بحق اور40 سے زائد زخمی ہیں ،شیخ رشید نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو15 ،15 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو 3 سے 5 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی ،وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرین کی دو بوگیاں تبلیغی جماعت کے مقامی امیر حسین نے بک کرائی تھی ،بوگی میں ناشتہ بناتے ہوئے سانحہ پیش آیا جس پر پوری قوم غمزدہ ہے ، اس ملک میں لوگ زخمی کو نہیں اٹھاتے بلکہ فوٹیج بناتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ریلوے کے سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -بہاول پور -