مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، پی ٹی آئی سینیٹرفیصل جاوید

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، پی ٹی آئی ...
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، پی ٹی آئی سینیٹرفیصل جاوید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا فیصلہ خوش آئند ہے،ملک بہت بڑے سانحہ سے گزرا ہے،ہمیں اپنے مسائل سے نکل کر عوام کیلئے سوچنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا فیصلہ خوش آئند ہے،ملک بہت بڑے سانحہ سے گزرا ہے،ہمیں اپنے مسائل سے نکل کر عوام کیلئے سوچنا چاہیے،اپوزیشن کے ساتھ تحریری معاہدے کی بہت اہمیت ہے،اپوزیشن عدالتی فیصلوں کی پاسداری کرے،اپوزیشن جماعتیں آئینی حدود میں رہ کر احتجاج کریں، فضل الرحمان کے احتجاج کی منطق سمجھ سے باہر ہے،وہ یہ بھی نہیں جانتے یہ جلسہ ہے دھرنا یا تحریک؟

مزید :

قومی -