”آج پتہ چل گیا کہ پاکستانی ٹیم نمبرون کیوں ہے“ وارم اپ میچ میں شکست نے کپتان ’کرس لین‘ کی آنکھیں کھول دیں، آسٹریلین ٹیم کو خبردار کر دیا

”آج پتہ چل گیا کہ پاکستانی ٹیم نمبرون کیوں ہے“ وارم اپ میچ میں شکست نے کپتان ...
”آج پتہ چل گیا کہ پاکستانی ٹیم نمبرون کیوں ہے“ وارم اپ میچ میں شکست نے کپتان ’کرس لین‘ کی آنکھیں کھول دیں، آسٹریلین ٹیم کو خبردار کر دیا

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی20 ٹیم کے ہاتھوں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) الیون کی شکست کے بعد آسٹریلین نیشنل ٹیم کو ’ورلڈ کلاس‘ گرین شرٹس سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کا شاندار آغاز کرتے ہوئے وارم اپ ٹی 20 میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سی اے الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 134 رنز بنائے جبکہ پاکستانی ٹیم نے مقررہ ہدف کپتان بابراعظم اور فخر زمان کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سی اے الیون کے کپتان کرس لین نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ کی نمبرون ٹیم سری لنکا کے مقابلے میں بہت مشکل حریف ثابت ہو گی۔ ”میرے خیال سے وہ سری لنکا کے مقابلہ میں اپنی بہت ہی بہتر ٹیم لے کر آئے ہیں۔ ان کے پاس ایسے لڑکے ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کروا سکتے ہیں اور ورلڈکلاس بلے باز ہیں جن کے اعداد و شمار ان کی کارکردگی کے گواہ ہیں۔ انہوں نے آج بہت ہی عمدہ کارکردگی دکھائی اور یہی وجہ ہے کہ وہ ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ ”پاکستان کے پاس عماد وسیم کی شکل میں بائیں ہاتھ کا سپنر ہے جبکہ شاداب خان بہت ہی شاندار اور عقلمند باﺅلر ہیں اس لئے آسٹریلین بلے بازوں کو سری لنکن باﺅلرز کی نسبت پاکستانی باﺅلرز کیخلاف کھیلنے میں بہت مشکل پیش آئے گی۔“

مزید : کھیل