مسلم لیگ ن کو خبر کی تردید کرنی چاہیے، ترجمان اے این پی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ جلسہ ملتوی کرنے کی خبر غلط ہے،مسلم لیگ ن کو خبر کی تردید کرنی چاہیے۔
ترجمان اسے این پی نے(ن) لیگی قیادت کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ ملتوی کرنے کی خبر غلط ہے،مسلم لیگ ن کو خبر کی تردید کرنی چاہیے،اسفند یار خان کی قیادت میں اے این پی کا قافلہ اسلام آباد آرہا ہے،اے این پی کے قافلے میں 35ہزار گاڑیاں شامل ہیں۔