تبلیغی جماعت کو گیس سلنڈر لے جانے سے نہ روکنا ہماری غلطی ، میرا استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیں، اس پر اتوار کو جواب دوں گا: شیخ رشید

تبلیغی جماعت کو گیس سلنڈر لے جانے سے نہ روکنا ہماری غلطی ، میرا استعفیٰ کوئی ...
 تبلیغی جماعت کو گیس سلنڈر لے جانے سے نہ روکنا ہماری غلطی ، میرا استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیں، اس پر اتوار کو جواب دوں گا: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ رشید نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کو گیس سلنڈر لے جانے سے نہ روکنا ہماری غلطی ہے، غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی، میرا استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیں، اس پر اتوار کو جواب دوں گا۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف کا شکر گزار ہوں، فوری ایئر ایمبولینس فراہم کی، سانحہ تیز گام میں 74 افراد جاں بحق ہوئے، امید ہے وزیراعظم پیکج سے بھی متاثرین کو امداد ملے گی، گارڈ نے چولہا جلانے سے روکا تھا، گارڈ کے جانے کے بعد انہوں نے دوبارہ چولہا جلایا۔شیخ رشید کا کہنا تھا سب سے کم ٹرین حادثے میرے دور میں ہوئے ہیں، وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیا ہے، تبلیغی جماعت کے لوگ چولہا اور راشن ساتھ لے جاتے ہیں۔

 قبل ازیں شیخ رشید نے سانحہ تیز گام کے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کراچی سے لاہور کے درمیانٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہوگئی، ٹرینوں میں کھانا بنانے پر پابندی ہوتی ہے، ریلوے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -