پی ایس ایل کے سکواڈز میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ، ایک سکواڈ میں 21 کی بجائے اب کتنے کھلاڑی شامل ہوں گے؟ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز سکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور فرنچائزز سکواڈز میں کھلاڑیوں کی تعداد 21 سے کم کر کے 18 کرنے پر رضامند ہیں اور ایسا کھلاڑیوں کی تنخواہیں کم کرنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے جبکہ پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹیموں کی سیلری کیپ بھی 1.1 ملین ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چونکہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے اس لئے آخری لمحات میں کسی مسئلے کے پیش نظر متبادل کھلاڑیوں کو ساتھ رکھنے کی ضرورت بھی ختم ہو گئی ہے۔