31 سالہ خاتون کی کہانی جو خود کو بلی سمجھتی ہے اور بلیوں والی ہی زندگی گزارتی ہے

31 سالہ خاتون کی کہانی جو خود کو بلی سمجھتی ہے اور بلیوں والی ہی زندگی گزارتی ...
31 سالہ خاتون کی کہانی جو خود کو بلی سمجھتی ہے اور بلیوں والی ہی زندگی گزارتی ہے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے لوگوں کو بلیاں پالتے تو دیکھا ہو گا لیکن یہ سن کر آپ کو شدید حیرت ہو گی کہ امریکہ میں ایک 31سالہ خاتون خود ہی بلی بن کر زندگی گزار رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست کولوریڈو کی اس خاتون کا نام کیٹ لیونز ہے سالہا سال سے خود کو بلی سمجھتی آ رہی ہے اور بلیوں کی طرح ہی زندگی گزار رہی ہے۔ وہ پیالے میں دودھ پیتی اور کھانا کھاتی ہے اور بلی کی طرح ہاتھوں اور پیروں پر چلتی ہے۔ وہ ہمہ وقت اپنے سر پر بلی جیسے کان بھی لگا کر رکھتی ہے۔

کیٹ کا کہنا ہے کہ ”مجھے پہلی بار اس وقت یہ محسوس ہوا کہ میں دراصل ایک بلی ہوں، جب میں ہائی سکول میں پہنچی۔ میں سکول کے بی ڈی ایس ایم ایونٹس میں بلی کا کردار کرتی تھی۔ ایسے ہی ایک ایونٹ میں میری ملاقات میرے 52سالہ بوائے فرینڈ رابرٹ برگ سے ہوئی۔ میں سمجھتی ہوں کہ اگر میں خود کو بلی نہ سمجھتی ہوتی تو مجھے اتنا محبت کرنے والا جیون ساتھی کبھی نہ ملتا۔“ رپورٹ کے مطابق رابرٹ بھی کیٹ کے ساتھ ایک بلی کا سا ہی سلوک کرتا ہے، کیٹ اس کے ساتھ ایسے رہتی ہے جیسے رابرٹ نے کوئی بلی پال رکھی ہو۔ رابرٹ کا کہنا ہے کہ ”ہمارے درمیان محبت کا رشتہ ہے اگرچہ لوگ ہماری عمروں میں زیادہ فرق کی وجہ سے بہت باتیں بھی کرتے ہیں تاہم اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -