بزنس کلاس میں بیٹھی روسی اداکارہ نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ فوری جہاز سے ہی اُتاردیا گیا

بزنس کلاس میں بیٹھی روسی اداکارہ نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ فوری جہاز سے ہی ...
بزنس کلاس میں بیٹھی روسی اداکارہ نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ فوری جہاز سے ہی اُتاردیا گیا

  



ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی معروف اداکارہ اور سیاستدان خاتون نے ہوائی جہاز میں بزنس کلاس کے ساتھی مسافروں کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ اسے پولیس نے گھسیٹ کر جہاز سے اتار دیا۔ میل آن لائن کے مطابق 53سالہ لیڈیا ویلیزیوا نامی یہ اداکارہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی پارٹی ’متحدہ روس پارٹی‘ کی رکن بھی ہے۔ وہ اسرائیل کے شہر تل ابیب جانے کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہوئی جہاں وہ ایک ڈرامے میں کام کرنے کے لیے جا رہی تھی۔

جب اس نے بزنس کلاس میں کچھ ایسے مسافروں کو دیکھا جو غریب لوگ تھے اور زیادہ فضائی سفر کرنے کے باعث انعام میں ملنے والے ’ایئرمیلز‘ کے ذریعے بزنس کلاس کا ٹکٹ خرید کر آئے تھے۔ اداکارہ نے ان لوگوں کو دیکھ کر ناک بھوں چڑھایا اور انہیں عام آدمی کہہ کر ان کی تضحیک کی۔ اس نے کہا کہ ”میں اداکارہ ہوں اور تم عام لوگ ہو۔ میں نے 2لاکھ 4ہزار روبل میں ٹکٹ خریدا ہے اور تم ایئرمیلز کے ذریعے ٹکٹ لے کر آئے ہو۔“ اس پر اس کا ان مسافروں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ عملے نے وجہ جان کر لیڈیا کو جہاز سے اتر جانے کا حکم دیا اور اس کے انکار کرنے پر انہوں نے پولیس بلا لی۔ پولیس آفیسرز لیڈیا کو لگ بھگ گھسیٹتے ہوئے جہاز سے اتار کر لے گئے۔

مزید : تفریح