اے این پی کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا بھی آج ہی جلسہ سے خطاب کرنے کا اعلان

اے این پی کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا بھی آج ہی جلسہ سے خطاب کرنے کا اعلان
اے این پی کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا بھی آج ہی جلسہ سے خطاب کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ بلاول آج ہی جلسہ گاہ جاکر خطاب کریں گے ، بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر آج کا دن جلسہ کیلئے رکھا تھا ، کل کوشش کریں گے کہ اپوزیشن کے جلسہ میں شرکت کی جائے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ کل کوشش کی جائے گی کہ اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کی جائے لیکن بلاول بھٹو زرداری فیصلے کے تحت آج ہی جلسے سے مختصر خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر شیڈول کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے آج کا دن جلسے رکھاتھا۔انہوں نے کہا کہ کنفیوژن اب تک ہے لیکن بلاول بھٹو زرداری نے فیصلہ کیاہے کہ وہ آج ہی جلسے میں جائیں گے ۔ بلاول شیڈول کے مطابق جلسہ گاہ جائیں گے اور خطاب کریں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ اے این پی اسلام آباد پہنچ گئی ہے اور ہم نے آج اپنا جلسہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا رہبر کمیٹی سے رابطہ نہیں ہوا ، رہبر کمیٹی کے فیصلے میں تبدیلی کی اطلاع نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر حال میں جلسہ کریں گے ، جلسے کا یہ پروگرام ہم کو رہبر کمیٹی نے پہلے سے دیا تھا ۔جلسے جلوس میں کوئی آگے آتاہے اور کوئی پیچھے آتا ہے ۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔

اسفند یار ولی کا کہناتھاکہ ہم یہاں آگئے ہیں ، جلسہ ہوگا ، تقریریں ہونگی اور ہم چلے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریکوں میں جلسے جلوس آگے پیچھے ہوتے رہتے ہیں ، اللہ کا کرم ہے ، ہمارے پاس کافی بندے ہیں ، ہم اپنا جلسہ کرلیں گے ۔ ٹرین میں آتشزدگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ جو شخص ریلوے کا وزیر ہے جب سے یہ وزیر بناہے ، ریلوے پٹری پر نہیں رہی ۔ شیخ رشید ریلوے پر توجہ نہیں دیتے بلکہ اپوزیشن کو گالیاں دینے پر توجہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی پتہ چلاہے کہ ریلوے حادثے میں 70افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -