درخت کے پتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار

درخت کے پتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار
درخت کے پتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایسی چیز کے ساتھ شرمناک حرکات کرتا ہوا پکڑا گیا کہ سن کر آدمی اپنا ہی سر پیٹ لے۔ دی مرر کے مطابق اس 26سالہ کا نام مائیکل گولسورخی ہے جو برطانوی شہر سٹاک پورٹ کا رہائشی ہے۔ وہ گزشتہ دنوں شراب کے نشے میں دھت ہو کر سٹاک پورٹ کے پریمیئر ان ہوٹل کے باہر لگے پتوں کے ڈھیر کے ساتھ شرمناک حرکات کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسے برہنہ ہو کر پتوں کے ڈھیر کے ساتھ قبیح حرکت کرتے دیکھ کر ہوٹل کے سٹاف نے اسے وہاں سے بھگا دیا لیکن 10منٹ بعد وہ دوبارہ وہاں آ گیا اور وہی حرکت شروع کر دی جس پر سٹاف نے پولیس بلالی۔ پولیس نے اسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اسے دو ماہ قید اور 200پاﺅنڈ جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ہوٹل کے عملے کے ایک رکن نے پولیس کو بتایا کہ ”پہلی بار جب ہم نے اسے یہ حرکت کرتے دیکھا تو میں نے للکار کر کہا کہ یہ کیا کر رہے ہو؟ تو وہ گھبرا کر اٹھا اور ٹراﺅزر دوبارہ پہن کر وہاں سے بھاگ گیا۔ مگر 10منٹ بعد ہی ہم نے دیکھا کہ وہ دوبارہ آ کر وہی حرکت کر رہا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -