’میں نے اپنی پوری عمر بھوتوں کے ساتھ گزاری ہے‘ خاتون کی رونگٹے کھڑے کر دینے والی کہانی

’میں نے اپنی پوری عمر بھوتوں کے ساتھ گزاری ہے‘ خاتون کی رونگٹے کھڑے کر دینے ...
’میں نے اپنی پوری عمر بھوتوں کے ساتھ گزاری ہے‘ خاتون کی رونگٹے کھڑے کر دینے والی کہانی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگ بھوت پریت پر یقین رکھتے ہیں اور کچھ نہیں، لیکن اب ایک برطانوی خاتون مصنف نے اس حوالے سے ایسا حیران کن انکشاف کر دیا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے۔ دی مرر کے مطابق مونیکا کیفرکی نامی اس مصنفہ کا کہنا ہے کہ میرا بچپن ایک آسیب زدہ گھر میں گزرا جس کی وجہ سے میں تمام عمر سے بھوتوں کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں۔ بچپن میں اپنے ہیروگیٹ، نارتھ یاکس میں واقع گھر میں رہتے ہوئے مجھے اندھیرے سے ڈر نہیں لگتا تھا بلکہ گھر کی سیڑھیاں چڑھنے سے ڈر لگتا تھا، کیونکہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے مجھے محسوس ہوتا تھا کہ کوئی بھوت میرے ساتھ سیڑھیاں چڑھ رہا ہے۔ گھر میں جگہ جگہ میں کسی بھوت کی موجودگی کو پوری شدت کے ساتھ محسوس کرتی تھی۔

مونیکا نے مزید بتایا کہ ”میں 7سال کی تھی جب ایک روز میں اپنے بیڈروم سے نکل کر ہال میں آئی اور وہاں ایک سیاہ رنگ کا بادل دیکھا جو ایک ہیولے کی طرح اندر سے آیا اور سیڑھیاں اتر کر بیرونی دروازے سے باہر غائب ہو گیا۔ ایک رات میں آدھی رات کو اچانک بیدار ہوئی اور مجھے محسوس ہوا کہ کوئی میرے بیڈ پر بیٹھا ہوا ہے۔ میں نے لائٹ آن کی تو وہاں کوئی نہیں تھا لیکن جس جگہ مجھے کسی کے بیٹھے ہونے کا احساس ہوا تھا اس جگہ گدے پر کسی کے بیٹھے کا نشان موجود تھا۔ اس کے بعد زندگی بھر مجھے اپنے اردگرد بھوتوں کی موجود کا احساس مسلسل ہوتا رہا اور اب بھی ہوتا ہے۔“ واضح رہے کہ مونیکا کیفرے نے یہ تمام واقعات اپنی کتاب ’دی ونٹرز سلیپ‘ میں تحریر کیے ہیں جو حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -