گاڑی کے بونٹ سے مسلسل آتی بدبو، بالآخر خاتون نے کھول کر دیکھا تو اندر کیا تھا؟ کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی

گاڑی کے بونٹ سے مسلسل آتی بدبو، بالآخر خاتون نے کھول کر دیکھا تو اندر کیا ...
گاڑی کے بونٹ سے مسلسل آتی بدبو، بالآخر خاتون نے کھول کر دیکھا تو اندر کیا تھا؟ کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون کی گاڑی سے عجیب قسم کی بدبو آنے لگی تھی جس پرایک روز اس نے بونٹ کھول کر دیکھا تو اندر ایسی چیز نظر آ گئی کہ وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی۔ دی مرر کے مطابق امریکی شہر پٹسبرگ کی رہائشی اس خاتون کو کئی دن سے بدبو کا احساس ہو رہا تھا تاہم اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ بدبو کہاں سے آ رہی ہے۔ پھر ایک روز اس نے گاڑی کا بونٹ کھول کر دیکھا تو اس میں 200سے زائد تازہ اخروٹ اور بہت زیادہ گھاس پڑی ہوئی تھی اوریہ بدبو ان اخروٹوں کے گلنے سڑنے کے باعث آ رہی تھی۔

ہولی نامی اس خاتون کا کہنا تھا کہ ”پہلے تو میں بہت حیران ہوئی کہ بونٹ میں یہ گھاس اور اخروٹ کہاں سے آئے۔ پھر جب غور کیا تو معلوم ہوا کہ یہ اخروٹ ہمارے ہی گھر کے صحن میں لگے اخروٹ کے پودے کے تھے، جو گاڑی کی بیٹری، ریڈی ایٹر اور دیگر پرزوں تک پہنچ چکے تھے اور گل سڑ چکے تھے۔ تاہم یہ بات آج بھی میرے اور میرے شوہر کرس کے لیے حیرت کا باعث ہے کہ اخروٹ بونٹ کے اندر داخل کیسے ہوئے۔“ ہولی نے یہ واقعہ اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا جہاں اس نے لوگوں کو نصیحت کی کہ اگر آپ بھی اپنی گاڑی کسی درخت کے نیچے کھڑی کرتی ہیں تو روزانہ اس کا بونٹ کھول کر ضرور چیک کر لیا کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -