”کیا میں ڈانس کروں تو یقین آئے گا کہ ہم گھبرا نہیں رہے “صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر داخلہ برہم ہوگئے

”کیا میں ڈانس کروں تو یقین آئے گا کہ ہم گھبرا نہیں رہے “صحافی کے سوال پر ...
”کیا میں ڈانس کروں تو یقین آئے گا کہ ہم گھبرا نہیں رہے “صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر داخلہ برہم ہوگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے بالکل نہیں گھبرا رہا ، اچھے ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہتا لیکن جو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانون کی عملداری کے لیے ایکشن ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت کے گھبراہٹ پر سوال کیا تو میں ایسا کیا کروں کہ آپ کو یقین آئے کہ ہم گھبرائے ہوئے نہیں، کیا میں یہاں ڈانس کرکے دکھاوں کہ آپ کو یقین آئے کہ میں گھبرایا ہوا نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر تصادم ہوا تب بھی دوبارہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ مارچ نہیں ہورہا ہے یہ سب سکندر مرزا کے وقت سے ہورہا ہے، کمیٹی میں صرف دھرنے کی جگہ پر بات کی گئی، مارچ کراچی سے گوجر خان پہنچ گیا، ہم نے اسے کہیں نہیں روکا، مولانا کے کنٹینر کے لیے علیحدہ روٹ دیا ہے، دعا ہے وہ خیرخیریت سے ادھر پہنچ جائیں، ہم مکمل سیکیورٹی دیں گے۔

مزید :

قومی -