کشیدہ سیاسی ماحول میں چوہدری شجاعت کی انٹری، کون ملنے پہنچ گیا؟

کشیدہ سیاسی ماحول میں چوہدری شجاعت کی انٹری، کون ملنے پہنچ گیا؟
کشیدہ سیاسی ماحول میں چوہدری شجاعت کی انٹری، کون ملنے پہنچ گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، وزیراعظم کے مشیرٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ صاحبزادہ جہانگیر اور وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان کی مسلم لیگ قائداعظم کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین کےگھرآمد،رہنماؤں نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،رہنماؤں نے چوہدری شجاعت سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بعدازاں اعجازاحمدچوہدری سے انکی رہائشگاہ پر صوبائی وزیرپیر سید صمصام علی بخاری نے ملاقات کی، پیر سید صمصام علی بخاری نے اعجازاحمدچوہدری سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پرتبادلہ خیال کیا۔