وزیر اعظم نے دکانداروں کی جانب سے کی جانے والی خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے بڑا حکم دے دیا

وزیر اعظم نے دکانداروں کی جانب سے کی جانے والی خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے ...
وزیر اعظم نے دکانداروں کی جانب سے کی جانے والی خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے بڑا حکم دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اشائے ضروریہ کی ہول اورپرچون قیمتوں میں منافع خوری کی جاتی ہے ،قیمتوں میں فر ق کم کرنے کیلئے انتظامی سطح پر موثر اقدامات کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات پرغور کیا گیا ۔اجلاس میں وزراءاورسینئرافسران نے شرکت کی اور وزیراعظم کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات پربریفنگ دی گئی ۔گندم اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلا س میں پاسکوذخائرسے صوبوں کوگندم فراہم کر نے کے فیصلے پراظہاراطمینان کیا گیا ۔اقدام سے گندم اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی ہول سیل اورپرچون قیمتوں میں منافع خوری ہے، فرق کم کرنے کے لئے انتظامی سطح پرمزیدموثراقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اشیاکی قیمتوں میں معلومات کی فراہمی کےلئے ٹیکنالوجی سے مدد لی ہے اور ایک مفصل نظام کا اطلاق اسلام آبادمیں شروع کردیاگیا۔ صوبوں کی مشاورت سے نظام کو دیگر شہروں میں نافذکیاجائےگا۔ وزیراعظم نے گندم اور آٹے کی قیمتوں پرمسلسل نظررکھنے اور صوبوں کے درمیان رابطے مزید بہتربنانے کی ہدایت کی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -