اپنے باپ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جانے والی 7 سالہ بچی کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ جان کی بازی ہی ہار گئی

اپنے باپ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جانے والی 7 سالہ بچی کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ ...
اپنے باپ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جانے والی 7 سالہ بچی کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ جان کی بازی ہی ہار گئی

  



شیخو پورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخو پورہ کی تحصیل فیروز والہ میں 7سالہ معصوم بچی گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگئی ، بچی اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی ہے تھی ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والہ میں 7سالہ بچی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگئی ۔ بچی اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ اس کے گلے میں ڈور پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جاں ملی ۔

واضح رہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود فیروز والا کی حدود میں پتنگ بازی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری رہتا ہے جس کی بڑی وجہ پولیس کی نا اہلی اور غفلت ہے۔ اس وجہ سے شرپسند عناصر کو حوصلہ ملتاہے اور وہ یہ مذموم دھندہ جاری رکھتے ہیں جس کی وجہ سے معصوم بچوں کے گلے میں ڈور پھر کے شدید زخمی یا جاں بحق ہونے کے حادثات وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ