10 سالہ بچی کی آبرو ریزی کرنے والے امام مسجد کو گرفتار کرلیا گیا، تعلق کہاں سے ہے؟
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے تین روز قبل ایک 10 سالہ بچی کی آبرو ریزی کرنے والے ملزم امام مسجد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق گاﺅں دلدار سمیجو کی مسجد کے پیش امام شفقت سمیجو نے 10 سالہ بچی کی متعدد بار آبرو ریزی کی تھی۔ 10 سالہ بچی ملزم سے مسجد میں قرآن پاک پڑھنے جایا کرتی تھی۔
ملزم کے خلاف تین روز قبل احسان سمیجو نے پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی ۔ پولیس نے بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا