جمعہ کے روز سکول بند رہیں گے، تعطیل کا اعلان کردیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر اقتدار میں جمعیت علماءاسلام کے آزادی مارچ اور اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کے پیش نظر پرائیویٹ سکولوں کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالوحید خان نے کہا ہے کہ بچوں کو کسی بھی صورت خطرے میں نہیں ڈال سکتے، اپوزیشن کے جلسے کے باعث شہر کی سڑکیں بند ہوسکتی ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو سکول پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا، بچوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے جمعہ کے روز نجی سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔