بھارت سے آنے والے سکھ یاتری گردوراہ در بارصاحب کیلئے ایسی قیمتی ترین چیزاپنے ساتھ لے آئے کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

بھارت سے آنے والے سکھ یاتری گردوراہ در بارصاحب کیلئے ایسی قیمتی ترین ...
بھارت سے آنے والے سکھ یاتری گردوراہ در بارصاحب کیلئے ایسی قیمتی ترین چیزاپنے ساتھ لے آئے کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت سےگردوراہ در بارصاحب کر تار پور کیلئےملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی پالکی کے ہمراہ سکھ یاتریوں کی شرومنی اکالی دل دہلی کےپردھان پرم جیت سنگھ سر ناکی قیادت میں پاکستان آمد،گور نر پنجاب چوہدری سرورکاواہگہ بارڈ رپرپالکی اوربھارت سےآنیوالے سینکڑوں یاتروں کاشاندار استقبال، بھارت سے آنیوالے سکھ یاتری کر تار پور راہداری منصوبے اور باباگرونانک کے550جنم دن کی تقر یبات کیلئے شاندار انتظامات پر پاکستانی حکومت کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر دہلی سے بھارتی نگرکیرتن سونے کی پالکی لیکر واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے یہ پالکی واہگہ کے بعد ننکانہ صاحب جائیں گی جسکے بعد انکو کر تار پور دربار صاحب لے جایا جائیگا اور بھارت سے آنیوالی یہ پالکی کر تار پور دربار صاحب میں ہی نصب کردی جائیگی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے واہگہ بارڈر پر  اعلیٰ حکام اورپاکستانی سکھ قائدین کے ہمراہ سکھ یاتریوں اور پالکی کا استقبال کیا اور سکھ یاتر یوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بھارت کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں اور بہانوں کے باوجود9نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کر تار پور راہداری منصوبے کا افتتاح کر یں گے،کر تار پور کیلئے بھارت سے پہلی سکھ یاتر ی سونے کی پالکی کیلئے پہنچے ہیں جن کو ہم پاکستان میں خوش آمد ید کہتے ہیں،باباگرونانک کے550جنم دن کی تقر یبات کیلئے بھارت سمیت دنیا بھر سے1لاکھ کے قر یب سکھ یاتری شر یک ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سکھ یاتر ی پالکی لیکر واہگہ سے ننکانہ صاحب لیکرجائیں گے جسکے بعد کرتار پورراہداری منصوبے کے افتتاح سے پہلی پالکی کو کر تار پور در بار صاحب میں نصب کر دیا جائیگا جسکے لئے سکھ یاتر یوں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو مکمل کیا جا چکا ہے اور انشاء اللہ پاکستان آنیوالے سکھ یاتر یوں کو کسی قسم کی مشکلات نہیں ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے بتایا کہ بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور منصوبے کا افتتاح پاکستانی حکومت کا شاندار اقدام ہے اور دنیا بھر کے سکھ یاتری اس فیصلے پر پاکستان کو بھر پور خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کرتار پور کوریڈور حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا بہترین فیصلہ ہے ہم صرف سکھ یاتریوں کو ہی نہیں تمام مذاہب کے لوگوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں مذہبی سیاحت کے فروغ میری سر براہی میں قائم مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔