کامران اکمل نے وکٹ کیپنگ میں حیران کن اعزاز حاصل کرلیا

کامران اکمل نے وکٹ کیپنگ میں حیران کن اعزاز حاصل کرلیا
کامران اکمل نے وکٹ کیپنگ میں حیران کن اعزاز حاصل کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 شکار مکمل کرنے والے پہلے ایشین وکٹ کیپر بن گئے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کے درمیان میچ میں کامران اکمل نے وکٹوں کے پیچھے 8 شکار کیے۔37 سالہ وکٹ کیپرنے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 836 کیچ اور64 اسٹمپ کیے۔کامران اکمل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور پر 454 شکار کیے ہیں۔

مزید :

کھیل -