ن لیگ نے اپنے کارکنوں کو جے یو آئی کے جلسے سے متعلق کیا ہدایات کی ہیں؟ حفیظ اللہ نیازی نے بتادیا

ن لیگ نے اپنے کارکنوں کو جے یو آئی کے جلسے سے متعلق کیا ہدایات کی ہیں؟ حفیظ ...
ن لیگ نے اپنے کارکنوں کو جے یو آئی کے جلسے سے متعلق کیا ہدایات کی ہیں؟ حفیظ اللہ نیازی نے بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنوں کوکہہ دیاہے کہ وہ رات اسلام آباد میں ٹھہریں گے اورجمعہ کو جے یو آئی کے جلسے میں شرکت کریں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کے بعد ن لیگ کے ووٹرز نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کوسپورٹ کیاہے ۔ مریم اورنگز یب کے جلسہ منسوخی کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ ن لیگ کی قیادت نے خیال کیا ہوکہ پہلے ہی سارے رہنما اندر ہیں یامعطل ہیں،اس لئے مزید جیل کیوں جائیں ؟

حفیظ اللہ نیا زی کا کہناتھا کہ ن لیگ کے کارکنوں نے آزادی مارچ کوسپورٹ کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنوں کوکہہ دیاہے کہ وہ رات اسلام آباد میں ٹھہریں گے اورجمعہ کو جے یو آئی کے جلسے میں شرکت کریں گے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -