تجزیہ کار مظہر عباس نے ن لیگ میں تقسیم کی نشاندی کردی

تجزیہ کار مظہر عباس نے ن لیگ میں تقسیم کی نشاندی کردی
تجزیہ کار مظہر عباس نے ن لیگ میں تقسیم کی نشاندی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے ن لیگ کے جلسہ کی منسوخی اور تردید کے اعلان سے اپوزیشن کونقصان ہواہے، ن لیگ کے اندر واضح طور پر دولائنیں نظر آرہی ہیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ موجودہ مارچ جے یوآئی کا مارچ نہیں ہے ، اس مارچ کو اپوزیشن کا مارچ نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے جلسہ کی منسوخی اور تردید کے اعلان سے اپوزیشن کونقصان ہواہے ۔ اس سے صاف ظاہر ہورہاہے کہ ن لیگ کے اندر واضح طور پر دولائنیں نظر آرہی ہیں ۔

مظہر عباس کا کہناتھا کہ ن لیگ کی ایک لائن جارحانہ طور پر اپوزیشن کی تحریک میں حصہ لینا نہیں چارہی ہے ، اس کی وجہ ڈر اور خوف کے علاوہ کچھ بھی ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماﺅں کے بیانات سے ن لیگ کو بھی نقصان پہنچاہے اور اپوزیشن کا نقصان بھی ہوا ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -