وزیراعظم نے جشن میلاد النبی ﷺبھر پور طریقے سے منانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے جشن میلاد النبی ﷺبھر پور طریقے سے منانے کی ہدایت کردی
وزیراعظم نے جشن میلاد النبی ﷺبھر پور طریقے سے منانے کی ہدایت کردی

  



اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے عید میلاد النبیﷺ شا یان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی رحمتہ العالمین کانفرنس منعقد کرانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ وزارت مذہبی امور کوسیرت النبی کانفرنسز کے انعقاد کی بھی ہدایت کردی گئی ہے ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺبھر پور اور شایان شان طریقے سے منا یا جائے ۔

واضح رہے کہ عید میلاد النبی ﷺ10نومبر بروز اتوار کو ہو گی ۔

مزید : قومی