آزادی مارچ اسلام آباد کی حدود میں داخل، ن لیگ کی کون سی اہم ترین شخصیت بھی پہنچ گئی؟ سارے گلے شکوے دور ہوگئے

آزادی مارچ اسلام آباد کی حدود میں داخل، ن لیگ کی کون سی اہم ترین شخصیت بھی ...
آزادی مارچ اسلام آباد کی حدود میں داخل، ن لیگ کی کون سی اہم ترین شخصیت بھی پہنچ گئی؟ سارے گلے شکوے دور ہوگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا ہے جس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بھی پہنچ گئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ اسلام آباد کے ٹی چوک پہنچ گیا ہے جہاں ن لیگ کے ورکرز کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ روات کے مقام پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لیگی کارکنوں کے ہمراہ آزادی مارچ کا استقبال کیا۔ دوسری جانب امیر مقام کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا بڑا قافلہ بھی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ 30 اکتوبر کو لاہور میں آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنما شریک نہیں ہوا تھا جس کے باعث مولانا فضل الرحمان کے کیمپ میں مایوسی دیکھنے کو ملی لیکن اب ن لیگ کی مرکزی قیادت نے مارچ میں شرکت کے ذریعے تمام گلے شکوے دور کردیے ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -